شادی تقریب میں فائرنگ،2 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

 شادی تقریب میں فائرنگ،2 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،دولہے سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کو کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 123 گ ب میں ظہور کی شادی کے دوران منچلے نوجوان ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں اطلاع پر ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے پولیس نفری کے ہمراہ بر وقت کارروائی کرتے فائرنگ کرنیوالے 2 افراد وسیم اور شاہنواز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دولہا فرار ہونیوالے میں کامیاب ہو گیا ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہے قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں