حکومت مسئلہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے :علما

حکومت مسئلہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے :علما

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنمامولاناقاری بنیامین عابد، مولاناقاری الیاس مدنی، ،عبدالقادر عثمان،مولانا عمران شاکر صدرAYFتحصیل گوجرہ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے۔۔۔

 اور فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھر پورکردار اداکرے ۔بڑی قوتیں مسلمانوں کے مقابلے میں متحد ہیں تو مسلم حکمران اور سیاستدان ایک کیوں نہیں ہیں۔قبلہ اول سے ناجائز ریاست اسرائیل کا قبضہ ختم کرانا بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر369ج ب جودھا نگری میں جامع مسجد محمدی اہلحدیث اور چک نمبر414ج ب میں جامع مسجد حسنین کریمین ؓ اہلحدیث میں درس قرآن اور سیرۃ النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر میاں افضل ناظم اعلی ،میاں ارشد نمبردار،صوفی مقبول،مولانا ذکریا بھی موجود تھے ۔علمانے کہاکہ فلسطینی مسلمان پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ پاکستان عالم اسلام کی اٹیمی قوت ہو نے کے باعث انکی امیدوں کا مرکز ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر جاری اسرائیلی دہشت گردی اوربربریت کوفوری طور پر بند کرایاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں