ہر محاذ پر ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کرینگے :ایڈمرل عابد حمید

 ہر محاذ پر ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کرینگے :ایڈمرل عابد حمید

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کیڈ ٹ کالج جھنگ میں سالانہ پاسنگ آْئوٹ تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل عابد حمید تھے کیڈٹ کالج جھنگ امد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 کیڈٹس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا وائس ایڈ مرل عابد حمید نے کیڈٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعات بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر سی ای او کیڈٹ جھنگ کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے استقبالیہ میں پیش کیا اورکالج کی کارکردگی،تعلیم کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کے میدان میں کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل عابد حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر محاذ پر ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کریں گے پاکستان بحریہ دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن اور قومی پرچم کو بلند کر رہی ہے ۔اپنے ساحلوں کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں وطن کے دفاع کے لیے ساحلوں پر آپریشن کی مکمل تیاری رکھتے ہیں دشمن کے حملہ کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہو ں نے کہاکہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس ملک کی ترقی اور دفاع وطن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایم عمیر،ڈی پی او راشد ہدایات سمیت وکلاء،تاجر برادری سول سوسائٹی کے رہنما موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں