49ویں سالانہ واپڈا انٹریونٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح

49ویں سالانہ واپڈا انٹریونٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔اگر کسی ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔۔۔

 یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر عامر نے 49ویں سالانہ واپڈا انٹریونٹ کبڈی (ایشین سٹائل)ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو ناصرف محکمہ بلکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے ۔قبل ازیں چیف ایگز یکٹو فیسکو نے فیتہ کاٹا اور انٹر یونٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔افتتاحی میچ گیپکو(گوجرانوالہ) اورمیپکو (ملتان)کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا دلچسپ مقابلے کے بعدمیپکو نے گیپکوکی ٹیم کو35 کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ فیسکو(فیصل آباد) اور لیسکو(لاہور) کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں لیسکو کی ٹیم نے فیسکو کو43کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے ہرایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں