کمسن بچی کو مبینہ طور پر گھر کے باہر سے اغوا کرلیا

کمسن بچی کو مبینہ طور پر گھر  کے باہر سے اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی کو مبینہ طور پر گھر کے باہر سے اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راجہ ٹائون کے رہائشی اشتیاق علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عرفان محبوب کی جانب سے اسکی ساڑھے 4 سالہ بیٹی رباب مقدس کو گھر کے باہر سے مبینہ طور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں