عمارتوں ،گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات نہ کرائے جاسکے

عمارتوں ،گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات نہ کرائے جاسکے

فیصل آبا(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات نہ کروائے جاسکے بڑی مسافر گاڑیوں میں بھی۔۔۔

 ایمرجنسی ایگزیٹ اور آگ بجھانے والا سلنڈر موجود نہیں ہوتا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد جان ہتھیلی پر رکھ آگ بجھانے والے اور شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے والے افراد کی محنت اور اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر آگ سے بچائوکے لیے حفاظتی اقدامات کو بہتر نہ کیا جاسکا اور نہ ہی کسی ادارے نے اس بات کا عزم کیا فیصل آباد میں بننے والی کمرشل عمارتوں دکانوں اور مارکیٹوں میں نہ تو آگ بجھانے والے آلات موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی عمارتوں میں ایمرجنسی فائیر ایگزیٹ رکھا جاتا ہے عمارتوں میں قواعد و ضوابط پورے کروانا تو درکنار پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی قواعد و ضوابط پورے نہیں کروائے جاتے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں درجنوں مسافر تو موجود ہوتے ہیں لیکن ایمرجنسی گیٹ نہیں ہوتا ان گاڑیوں میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والا سلنڈر بھی نہیں ہوتا شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے دنوں کو منانے کا مقصد تب پورا ہو جب انتظامیہ ان سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد بھی کروائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں