تمام کاروباری مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں:ڈاکٹر سجاد

 تمام کاروباری مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں:ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہاہے کہ بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے سرمایہ کاری اور صنعتکاروں کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولتیں مہیا کرنے کے۔۔۔

علاوہ ٹیکس سے متعلقہ بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ضمیر حسین، ڈپٹی سیکرٹری کامرس پنجاب ابو بکر زبیر اور بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر فیصل آباد کے انچارج جاوید باجوہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے فیصل آباد چیمبر کادورہ کیا۔ دریں اثناڈاکٹر سجاد ارشد نے لائزن ود ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے بارے میں قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے کہاکہ فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کیلئے شہری ترقی کے تمام محکموں میں ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر روابط کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کے عمومی رویہ میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے تسلسل کے ساتھ آگاہی تقریبات منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کی قوت نافذہ کو بھی بھر پور طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔ اجلاس جس میں ٹریفک پولیس کی نمائندگی ڈی ایس پی خالد علیم اور کارپوریشن کی نمائندگی سب انجینئر مجاہد حسین نے کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں