مویشی چور گینگ کے تین کارندے گرفتار ، 14 لاکھ کے جانور برآمد

 مویشی چور گینگ کے تین کارندے  گرفتار ، 14 لاکھ کے جانور برآمد

بھوانہ(نمائندہ دنیا ) تھانہ بھوانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختار عرف موکھا مویشی چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کے مسروقہ جانور برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ۔

 ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران، اے ایس آئی ظفر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے مویشی چور گینگ کے تین ارکان  مختار عرف موکھا، راول علی اور اکرام کو گرفتار کر لیااور 14 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں