1122 کے زیر اہتمام فائر فائٹرز کے دن پرواک،سیمینار

1122 کے زیر اہتمام فائر فائٹرز کے دن پرواک،سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو 1122 فیصل آباد کے زیر اہتمام فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر، اقبال، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر طارق محموددیگر افسروں اور سٹاف نے شرکت کی۔ فائر فائٹر کے عالمی دن پر فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور آتشزدگی کے واقعات کے دوران شہادت پانے والے فائر فائٹرز کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے بتایا کہ ریسکیو 1122 فیصل آباد نے 22 ہزار 294 آگ لگنے کے واقعات پر پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ سے 67 ارب روپے کے ممکنہ نقصانات کو بچایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں