سول ڈیفنس افسرایل پی جی ریفلنگ کے دھندہ میں ملوث

سول ڈیفنس افسرایل پی جی ریفلنگ کے دھندہ میں ملوث

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایل پی جی کی ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ جاری ، محکمہ سول ڈیفنس کے افسروں کا مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف، فی دکان منتھلی لیکر دکانداروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں چار ماہ کے دوران ایل پی جی سلنڈر دھماکوں کے 300 سے زائد واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ فیصل آباد میں قائم ایل پی جی ری فلنگ کی بیشتر دکانوں پر آگ بجھانے کے آلات تک دستیاب نہیں۔ آتشزدگی پرفائر بال اور قریب ترین پانی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں۔ جس سے ہر بار ہونے والے حادثے میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ مرکزی شاہراہوں پر قائم ایل پی جی کی دکانیں عام گزرنے والوں کی جان کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دکانوں کو نا صرف قانون کے مطابق چلوائے بلکہ انہیں عام گزرگاہوں سے بھی ہٹایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں