ڈی سی جھنگ کا3مقامات پر سیوریج منصوبے کا جائزہ

ڈی سی جھنگ کا3مقامات پر سیوریج منصوبے کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔انہوں نے تین مقامات پر سیوریج منصوبے اور ڈسپوزل سٹیشنز پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

ایکسین پبلک ہیلتھ نے منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو کام مزید تیز کرنے اور ٹائم لائن کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے بستی دیوان،جلال آباد،کچا ریلوے روڑ،پکا ریلوے روڈ، داررالسکینہ روڑ،پرانا چنیوٹ روڈاورفیصل آباد روڈکے سے سیوریج مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ اہلیانِ جھنگ کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 17 کروڑ کے مزید فنڈز جاری ہونے سے سیوریج کے منصوبے zone-2 پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ساٹھ روز میں ڈسپوزل سٹیشن کے ساتھ سیوریج لائنوں کو لنک کر دیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں