پولیس کا منشیات فروشوں پر چھاپہ،فائرنگ سے شہر ی زخمی

پولیس کا منشیات فروشوں پر  چھاپہ،فائرنگ سے شہر ی زخمی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)تھانہ کوتوالی کے علاقے احمد نگر میں پولیس کا منشیات فروشوں پر چھاپہ، علی نامی منشیات فروش کی پولیس پر فائرنگ سے عام شہری زخمی ہو گیا۔۔

 پولیس نے شہری کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ۔ انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس ایچ او کوتوالی کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن جاری، ملزم کو گرفتار کر کے قررا واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کردی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں