گندم کی فصل پر قبضہ کی کوشش پر تصادم،کئی افراد زخمی

گندم کی فصل پر قبضہ کی کوشش پر تصادم،کئی افراد زخمی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ میں گندم کی تیار فصل پر قبضہ کی کوشش ڈنڈے سوٹے چل گئے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

چوکن جانپور کے رہائشی رضوان آرائیں کی اراضی کھاتہ نمبر 20 واقع برلب سڑک نواں کوٹ میں فصل تیار کھڑی تھی کہ قابضین ڈنڈے کلہاڑے لے کر فصل اورملبہ اینٹیں وغیرہ ٹرالی ٹریکٹر میں ڈالنے لگے اور نلکا کی غرض سے بور کرنا شروع کر دیا پتہ چلنے پر رضوان نے اپنے ہمراہیوں اور چچا زاد بھائی کے ساتھ موقع پر پہنچ کر روکا تو قبضہ گروپ نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے رضوان اور اس کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور تیار شدہ فصل گندم بھی تباہ و برباد ہو گئی جس سے سائل کا کافی نقصان ہو ۔ اٹھارہ ہزاری پولیس نے سرکاری ملازم ثاقب جو ڈیزاسسٹر مینجمنٹ سرگودھا میں17گریڈ کاافسر ہے ،محبوب آصف، ثنااللہ،سمیع اللہ وغیرہ 43 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قا نونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں