پیرمحل کمالیہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار

پیرمحل کمالیہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )پیرمحل کمالیہ روڈ پر جگہ جگہ پڑنے والے گڑھے پڑ گئے ۔ سڑک پر کمالیہ شوگر ملزموجود ہے۔۔۔

 جس میں ضلع بھر سے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں آتی جاتی ہیں اور شوگر کین (ڈویلپمنٹ)کی مد میں کسانوں زمینداروں سے فی من ایک روپے کے حساب سے کٹوتی کی جاتی ہے اس طرح ہر سیز ن میں کروڑوں روپے سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں جمع ہوجاتے ہیں مگر عرصہ دراز سے پیرمحل تاکمالیہ روڈ جو سیم کے باعث جگہ جگہ سے بیٹھ جانے کے باعث خطرناک ہوچکی ہے جبکہ اسکے ارد گرد مٹی نہ ہونے پرجگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہے جس سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں سماجی فلاحی تنظیموں نے ڈویژنل کمشنر سے اپیل کی شوگرکین (ڈویلپمنٹ)سیس پروگرام کے تحت پیرمحل کمالیہ روڈ پر جگہ جگہ پڑنے والے گڑھوں کو مرمت کیاجائے تاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کو مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچایاجاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں