60 بیڈکے کھڑیانوالہ ہسپتال میں سہولیات کافقدان،نوٹس کامطالبہ

60 بیڈکے کھڑیانوالہ ہسپتال میں  سہولیات کافقدان،نوٹس کامطالبہ

بلوچنی( نمائندہ دنیا)60 بیڈکے کھڑیانوالہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد تک میسر نہیں ۔رات کو اکثر ایمرجنسی میں وارڈ بوائے ، نائب قاصد مریضوں کو چیک کرتے ہیں، مریض خووار ہونے لگے ۔

دنیا سروے کے مطابق تھانہ بلوچنی اور کھرڑیانوالہ ایریا میں واقع ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہے ۔ جہاں تک ایمرجنسی میں، سڑک حادثہ کی صورت میں ٹیٹنس کا ٹیکہ تک دستیاب نہیں ۔شوگر اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو بھی ادویات نہیں ملتیں ۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے ہسپتال کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر سہولیات ،ادویات فراہمی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں