لیبر قومی موومنٹ کا یکجہتی مزدور آگاہی سیمینار وریلی

 لیبر قومی موومنٹ کا یکجہتی مزدور آگاہی سیمینار وریلی

پینسرہ(نمائندہ دنیا )لیبر قومی موومنٹ نے یکجہتی مزدور آگاہی سیمینار وریلی کا اہتمام کیا۔بابا لطیف انصاری چیئرمین لیبر قومی موومنٹ ،آمنہ افضل پروگرام منیجر وائز ڈائریکٹر لیبر راے یٰسین کھرل ۔۔۔

ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نارتھ احسان الحق ،بیرسٹر نسیم باجوہ آف لندن ،شہناز اجمل ، پروین لطیف ،شبانہ بھٹی ،نذیراں بی بی ،ربنواز وٹو ودیگرنے خطاب کرتے کہا 90%انڈسٹریز مالکان آج بھی سرکاری طے شدہ اجرت کم ازکم اجرت ادا نہیں کرتے سوشل سکیورٹی کارڈ اور ای او بی آئی کی سہولت دینے سے انکاری ہیں ، ریاستی ادارے مزدورکو سہولیات فراہمی میں ناکام ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کامطالبہ کیا۔ دریں اثنابابا لطیف انصاری صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب ، فاروق طارق جنرل سیکرٹری کسان رابطہ کمیٹی ،چیئرمین لیبر قومی موومنٹ میاں اشرف، علی کھوسو، طارق محمود، ذولفقار اعوان اور دیگر نے گندم سکینڈل میں ملوث تمام بیوروکریٹس، امپورٹرز اور سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ اس بڑے سکینڈل میں پنجاب کے کسانوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ گندم کی سرکاری خریداری فوری شروع کی جائے ۔ کسان رابطہ کمیٹی نے ان مطالبات کی حمایت کے لئے پاکستان بھر کی کسان تنظیموں کے متحدہ احتجاج کی کال کے لئے 9 مئی کو لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ گندم سکینڈل کی حقیقی تحقیق کے لئے فوری طور پر ایک کمیشن قائم کیا جائے اور کسان نمائندوں کو اس کا ممبر نامزد کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں