وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے وا لا ڈرائیور گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے وا لا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228 رب میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔

 جس میں ڈرائیور قربان علی کی جانب سے نصب کئے گئے غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بھی بن سکتے تھے ۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں