کسانوں سے فوری گندم نہ خریدی گئی تو بحران مزید سنگین :رائے احسن

 کسانوں سے فوری گندم نہ خریدی گئی  تو بحران مزید سنگین :رائے احسن

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)ممبر صوبائی اسمبلی PP-106رائے احسن رضا کھرل نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے ،پنجاب حکومت چار ارب کا ہیلی کاپٹر تو خرید رہی ہے مگر کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکوآنہ میںPTI رہنما و ٹکٹ ہولڈر چیئر مین عبدالحمید خرم راول کی عیادت کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے کسانوں سے فوری گندم نہ خریدی تو گندم کابحران مزید سنگین ہو جائے گا اور مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ معززین علاقہ نے مکو آنہ کے مسائل پر پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے پر احسن رضا کھرل کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں