آتشزدگی واقعات سے بچائو، احتیاطی تدابیر اپنائیں:ریسکیو آفیسرز

 آتشزدگی واقعات سے بچائو، احتیاطی تدابیر اپنائیں:ریسکیو آفیسرز

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،شورکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میاں فراز منیرنے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو1122کے زیر اہتمام تقریب سے۔۔۔

خطاب کرتے کہا ہے کہ فائرریسکیورز کا عالمی دن منانے کا مقصد فائر ریسکیورز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، فائر فائٹرز جلتی ہوئی عمارتوں میں اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر شہریوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں،آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تحصیل شورکوٹ میں اس موقع پرریسکیو 1122 آفس میں فائر فائٹنگ کے دوران شہید ہو جانے والے فائر فائٹرز کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اورریسکیو1122 سٹیشن سے تحصیل چوک تک ریلی نکالی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز مغل، ریسکیورز اوررضاکاروں نے شرکت کی۔ سٹیشن کوآرڈینیٹر سجاد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم احتیاطی تدابیر کو اپنا کر آتشزدگی واقعات اور نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ شہری ریسکیو 1122 سے فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ ضروری حاصل کریں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں