پسماندہ علاقے میں فری ہسپتال بننا نعمت سے کم نہیں :مقررین

پسماندہ علاقے میں فری ہسپتال بننا نعمت سے کم نہیں :مقررین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)بچیانہ کے نواح میں50 بیڈ پر مشتمل العطاء ویلفیئرٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا، سماجی رہنما رانا عباس کاکہناہے کہ ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی سمیت متعدد ٹیسٹ اور ڈسپینسری کی سہولیات مفت دستیاب ہونگی ۔

بچیانہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 624 گ ب اٹھانوالہ کے رہائشی ٹیکسٹائل ملزکے مالک رانا عباس نے علاقہ کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے والد محترم کے نام پر تقریباً 4 کنال پر مشتمل العطاء ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ملک احسان ایم بی بی ایس نشتر ہسپتال ملتان ماہرِ امراض معدہ و جگر،ٹی بی،دمہ، شوگر، بلڈ پریشر تھے اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد، ڈاکٹر شفیق ،ڈاکٹر صہیب،ڈاکٹر فرقان سمیت علاقہ کی معتبر شخصیت رانا گلزار،دلدار ،افضال ،ایم ریاض، رانا الیاس، رانا عبدالمجید نمبردار،رانا عبدالشکور، رانا ذوالفقار،رانا اطہر،فوجی رانا سرور،رانا امتیاز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں