جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے 3 روزہ احتجاجی کیمپ لگا لیا

جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے 3 روزہ احتجاجی کیمپ لگا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے گندم کے کاشتکاروں کے حق میں تین روزہ احتجاجی کیمپ لگا لیا۔

کاشتکاروں سے گندم کی خریداری میں حکومت کی عدم توجہی پر جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا ہے جس کے تحت چوک گھنٹہ گھرمیں تین روز احتجاجی کیمپ کا آغاز کردیا گیا جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر کا کہنا تھا کہ کسانوں کے پاس آئندہ فصل کاشت کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ حکومت مقرر کردہ قیمت پر گندم خریدے اور کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔ کیمپ میں ضلعی صدر کسان بورڈ پاکستان علی گورایہ، ضلعی جنرل سیکرٹری کسان بورڈعاصم منیر لونا اور جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں