ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات نہ تھم سکے

ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات نہ تھم سکے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات نہ تھم سکے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے آیا ارسلان نامی شہری ڈاکٹر کے کمرے کے باہر اپنی باری کا انتظار کررہا تھا۔۔

 کہ اس دوران نامعلوم جیب تراش کی جانب سے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیاگیا۔ تھانہ سول لائن کے ہی علاقے لاری اڈے کے قریب اپنی سواری کے انتظار میں کھڑے عبید الرحمن کی جیب سے نامعلوم جیب تراش اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی اور موبائل فون نکال کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں