حافظ عقیل کا النبی کا لونی کا دورہ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

حافظ عقیل کا النبی کا لونی کا دورہ  مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے اوورسیز و مذہبی امور چودھری سالک حسین کے پرسنل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل نے سینئر صحافی شاہدرسول کی دعوت پر بسم اﷲبلاک النبی کالونی جلالپور جٹاں روڈ کا دورہ کیا۔۔۔

سید حسن شاہ،میاں شہزاد ایڈووکیٹ، صہیب وڑائچ و دیگر ق لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے ۔ بسم اﷲ بلاک کے صدر ملک شکیل حمید،نائب صدر قربان علی،خلیل احمد،پروفیسر کاشف،ڈاکٹر کاشف و دیگر عہدیدر وں نے وفاقی وزیر کے سیکرٹری کو گلیوں کی حالت زار،بجلی کے کھمبے ،گیس کنکشن اور سیوریج سسٹم و دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے گلیوں کی تعمیر جون میں مکمل کرانے اور دیگر مسائل جلد حل کرانے کا وعدہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں