ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نثار الٰہی میں کھلی کچہری

 ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نثار الٰہی میں کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد نثار الٰہی فیصل آباد روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی،اس موقع پر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سرکل ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں،لوگوں کے مسائل سنے ۔ڈی پی او عبداﷲاحمد نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دیں انہوں نے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔ عبداللہ احمد نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ،شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شہری کسی بھی مسئلے ،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 7543444-0323پراطلاع دے سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں