ویمن یونیورسٹی کی جدید کمپیوٹر لیب فعال کردی گئی

ویمن یونیورسٹی کی جدید کمپیوٹر لیب فعال کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید کمپیورٹرلیب کو فعال کردیاگیا ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید کمپیوٹر لیب کو فعال کردیاگیا۔

 یہ لیب شعبہ کمپیوٹرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم کی گئی ہیں لیب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ، ڈائریکٹر کمپیوٹرسائنسز ڈاکٹر خدیجہ کنول اور دیگر چیئرپرسنز بھی موجود تھیں اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہاکہ آج ویمن یونیورسٹی میں جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹری قائم کردی گئی جو اس وقت جنوبی پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہے اس کا مقصد یونیورسٹی کے اندر تحقیق، سیکھنے اور اختراع کو بڑھانا ہے ہم یونیورسٹی کی طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر رکھتے ہیں کمپیوٹر سائنس میں سیکھنے اور تحقیق کے لیے بہترین وسائل کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر ڈائریکٹر کمپیوٹرسائنسز ڈاکٹر خدیجہ کنول نے ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی اورکمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں میں کمپیوٹیشنل ریسرچ اور تعلیمی حصول کے لیے تیار کردہ جدید ترین کمپیوٹرز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہ ہمارے کمپیوٹر 13جنریشن ہیں بڑی ایل سی ڈی کے ساتھ ان کمپیوٹرکی سٹوریج: 512 گیگا بائٹس ہے ان جدید کمپیوٹنگ سسٹمز کا حصول یونیورسٹی کے وژن مطابق ہے تاکہ طالب علموں کو پروگرامنگ، ڈیٹا تجزیہ، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا تجربات کرسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں