پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر انتظام آؤٹ ڈور اور استقبالیہ کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر  انتظام آؤٹ ڈور اور استقبالیہ کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر انتظام نگہبانی صحت زچہ و بچہ سنٹر،مفت حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام،موبائل میڈیکل یونٹ، ادویات فراہمی کیلئے وین سروس، جدید سہولیات سے آراستہ آؤٹ ڈور اور استقبالیہ کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر نے کہا صحت کی سہولیات سے متعلق جامعہ پیکیج کے آغاز سے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات کو استفادہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں