پنڈی بھٹیاں:نالے کا پانی جمع ،بیرانوالہ روڈ جھیل بن گئی

پنڈی بھٹیاں:نالے کا پانی جمع ،بیرانوالہ روڈ جھیل بن گئی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت سے شہر کی اہم سڑک بیرانوالہ روڈ نالے کے گندے پانی سے مستقل جھیل میں بدل گئی ۔۔۔

جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں ، عرصہ دراز سے میونسپل کمیٹی نے نالے کی صفائی نہیں کرائی جس سے گندا پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے شہریوں کا گزرنا محال ہے ، آئے روز حادثات ہوتے ہیں جبکہ نالے کا پانی ہروقت سڑک پر جمع رہتا ہے جہاں مچھروں اور مکھیوں کی بھرپور افزائش ہو رہی ہے ، شہری مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،سینٹری ورکرز میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے گھروں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں