کمشنر راولپنڈی کا روٹی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس، رپورٹ طلب

کمشنر راولپنڈی کا روٹی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس، رپورٹ طلب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے صارفین کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات کا فوری نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ شکایات میں نشاندہی کی گئی جگہوں پر فوری چیکنگ کر کے رپورٹ کیا جائے ۔

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے صارفین کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات کا فوری نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ شکایات میں نشاندہی کی گئی جگہوں پر فوری چیکنگ کر کے رپورٹ کیا جائے ۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال رہیں اور تندور و ہوٹلز کی چیکنگ کریں تاکہ روٹی پر مقررہ نرخوں سے زائد وصولی نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے ۔ علاوہ ازیں کمشنر عامرخٹک نے انسداد ڈینگی مہم جائزہ اجلاس میں کہا تمام سرکاری محکمے مقررہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں۔ سی ای او ہیلتھ نے بر یفنگ میں بتایا کہ اس سال راولپنڈی میں ڈینگی کے 27 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 496ایف آئی آرز درج، 216 عمارتیں سیل، 829 چالان اور 12 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں