مرد حر نے مشکل حالات میں پارٹی کو تحریک میں تبدیل کیا:مقررین

مرد حر نے مشکل حالات میں پارٹی کو تحریک میں تبدیل کیا:مقررین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69ویں سالگِرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

سبط الحیدر بخاری نے صدارت کی، مہمان خصوصی چودھری منظور احمد ، نوید عامر جیوا اور راجہ عمران اشرف تھے ۔ نرگس فیض ملک، افتخار شہزادہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سٹی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا مرد حر نے بی بی شہید کے بعد مشکل ترین حالات میں پارٹی کو ایسی تحریک میں بدل دیا جو نہ صرف پاکستان کے اتحاد بلکہ قومی سلامتی کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے علاقائی شناختوں کی پہچان کروائی اور سرحدی صوبے کو ایک شناخت فراہم کی۔ ادھر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز نیئر بخاری نے پارٹی قائد آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا انہوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں ’تبدیلی‘ کے بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا۔ صدر آصف زرداری کی قیادت میں آئین سے آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں