بزنس سہولت سنٹر نے سرمایہ کاری کا کلچر بدل دیا:کمشنر

بزنس سہولت سنٹر نے سرمایہ کاری کا کلچر بدل دیا:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ بزنس سہولت سنٹر نے گوجرانوالہ میں سرمایہ کاری کے کلچر کو بدل دیا۔۔۔

 ابتک 138 این او سی جاری کئے جاچکے ہیں کمشنر نوید حیدر شیرازی نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کا دورہِ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااور بزنس سہولت سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،منیجر بزنس سہولت سنٹرسیدہ قراۃالعین نے سنٹر کی کارکردگی پر پیش رفت بارے بریفینگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک بزنس سہولت سنٹر میں 3300 افراد نے وزٹ کیا اورمختلف ادارں سے متعلق 138 این او سی جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید این او سی پراسس کے آخری مراحل میں ہے ، کمشنرنوید حیدر شیرازی نے کہا کہ بزنس سہولت سنٹر کا قیام بزنس کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انقلابی اقدام ہے ، بزنس سہولت سنٹر میں 24 محکمے ایک ہی چھت تلے بیٹھے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں