چوروں ،ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے :ریحانہ ڈار

چوروں ،ڈاکوؤں سے اپنا  مینڈیٹ واپس لیں گے :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے نکلے ہیں ،چوروں اور ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ۔

سابق وزیراعظم اکیلا 25 کروڑ لوگوں کی جنگ لڑرہا ہے اور قوم بھی کپتان کے ساتھ محبت سے باز نہیں آرہی، عمران خان کو قید رکھنے سے عوام کے دلوں میں محبت ختم ہوسکتی ہے اور نہ ہی حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عالم چوک سے دارہ آرائیاں تک ریلی کی قیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں