شیعہ علما کو نسل نے مجالس پرمقدمات کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

شیعہ علما کو نسل نے مجالس پرمقدمات  کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )عزاداری امام حسین ؓ پر قدغن کسی صورت قبول نہیں، آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی عبادات اور پروگرامز کی تشہیر کی اجازت دیتا ہے ۔۔۔

 اگر روایتی جلوسوں اور مجالس عزا پر ہونے والی ایف آئی آرز کو فوری خارج نہ کیا گیا تو سوموار کو گوجرانولہ ڈویژن میں بھرپور احتجاج ہو گا۔صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب سید اشتیاق حسین کاظمی نے لدھیوالہ چیمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد روایتی مجالس اور عزاداری کے پروگرامز کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے حیلے بہانے بنائے گئے بانیان مجالس پر بوگس مقدمات درج کیے گئے ۔ لدھیوالہ چیمہ، چکوال، شیخوپورہ، کوٹ قاضی اور پنجاب بھر میں متعدد بوگس مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں