مون سون شجر کاری مہم ،اہم اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل

مون سون شجر کاری مہم ،اہم اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں مون سون شجر کاری مہم کے حوالہ سے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس ۔

میں بنیادی امور پر غور و خوص اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں ہیں، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے حوالہ سے حکومت ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور اسی حوالہ سے پی ایچ اے سرگودھا بھی ہر ممکنہ اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ نسلوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل کیلئے معاشرہ کا ہر فرد شجر کاری مہم کو قومی فریضہ اور اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھ کر اس مشن میں آگے بڑھے تاکہ حقیقی بہتری آسکے ، انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا مون سون شجر کاری مہم کے حوالہ سے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور ہم ہر بشر دو شجر کا سلوگن لے نکلے ہیں، شجر کاری مہم کے دوران عوام میں پودوں کی فراہمی سے لے کر انہیں پروان چڑھانے تک انہیں تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ لگائے جانے والے پودوں کو پروان چڑھایا جاسکے اور سرگودھا کو گرین سٹی میں تبدیل کرنے کے مراحل طے کئے جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں