گلشن بونیر میں جعلی دوائیں بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مشینری اور دیگر سامان ضبط ، 8 ملزمان گرفتار

گلشن بونیر  میں  جعلی  دوائیں  بنانے  کی  فیکٹری  پر  چھاپہ  مشینری  اور  دیگر  سامان  ضبط  ،  8  ملزمان  گرفتار

کراچی (رپورٹ :آغا طارق )قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں مسجد اور مدرسہ کی آڑ میں جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پر ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم اور پولیس نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی ادویات،مشینری اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔گزشتہ کافی سالوں سے خفیہ طریقے سے جعلی ادویات تیار کی جاتی تھیں۔ ایف ائی اے ڈرگ کنٹرول قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی کمپنی کے خلاف کارروائی کی اور چھاپہ مار کر کمپنی کے مالک عبدالوہاب جو مسجد اور مدرسہ کا پیش امام ہے اس سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مذکورہ جعلی فیکٹری سے سکون آور اور جعلی ادویات کئی شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ ادویات، خام مال اور پیکنگ مٹیریل کو ایف آئی اے کی تحویل میں دے کر جعلی ادویات کی فیکٹری کو سیل کروا دیا گیا مزید فیکٹری کے ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی ادویات بنانے کی ہیوی مشینری اور پوری کمپنی میں بجلی بھی چوری شدہ استعمال کرتا تھا ملزمان کے خلاف غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی ملیر کاشف افتاب عباسی اور ایس ایچ او قائد آباد انسپکٹر غلام حسین پیرزادہ صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار کیے جائیں گے ،تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں