شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین،ٹریفک پولیس کنٹرول میں ناکام

شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین،ٹریفک پولیس کنٹرول میں ناکام

ملتان (لیڈی رپورٹر) شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین ہوگیا،ٹریفک پولیس کنٹرول میں ناکام، شہری ٹریفک حکام کوکوسنے لگے۔

 ، نشتر روڑ دوست پلازہ سے گیٹ نمبر دو تک ہر روز ٹریفک جام رہنے لگی۔ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شدید مریضوں کی ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہیں اور مریض وقت پر ہسپتال یا لیبارٹری تک نہیں پہنچ پاتے ۔شہریوں زاہد عباس، ساجد علی، قاسم ،مہر مظہر عباس کات نے کہا ہے کہ میں جب بھی نشتر گیا ہوں دوست پلازہ سے نشتر تک ٹریفک کا یہی حال ہے ہر وقت ٹریفک کی لمبی لائینیں لگی ہوئی ہوتی ہیں مگر ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے شہریوں نے ملتان انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر موڑ سے نشتر گیٹ نمبر دو تک دونوں طرف سے روڑ کشادہ کیا جائے تاکہ مریض اس مصیبت سے بچ سکیں ۔ اگر اس روڑ کو جلد کشادہ نہ کیا گیا توحکومت کے خلاف نشتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔شہریوں نے ضلعی حکومت سے بھی فوری اقدامات کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں