شہریوں کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح، محمد علی بخاری

شہریوں کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح، محمد علی بخاری

جہانیاں،خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کے دیرینہ مسائل کے بروقت حل کیلئے عملی اقدامات جاری ۔

ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری نے جہانیاں میں کھلی کچہری لگائی۔ اے ڈی سی آر عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ مال ودیگر محکموں کے افسر ،شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے ، ایک شہری کی طرف سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈسپوزل کے گندے پانی کے حوالے سے مسئلہ کی نشاندہی کی گئی،شہریوں نے مرضی پورہ ،112 دس آر میں نکاسی آب کے مسئلے سے آگاہ کیا، اراضی ریکارڈ سنٹر اور ڈھال باش کے حوالے سے ریکارڈ کی تکمیل ہونے پر بھی پر شکایات پیش کی گئیں۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر کو محکمہ مال سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ شہریوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسروں سے فیڈ بیک لیتے رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سے نمبردار ایوسی ایشن کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں