ڈی سی کا سستا بازار ایچ نائن کا دورہ، تجاوزات خاتمہ کی ہدایت

ڈی سی کا سستا بازار ایچ نائن کا دورہ، تجاوزات خاتمہ کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے سی ڈی اے سستا بازار ایچ نائن کا سرپرائز وزٹ کیا، ڈی سی اسلام آباد نے بازار میں بڑھتی تجاوزات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فی الفور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے بازار میں سکیورٹی، صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات ، گاہکوں کے بیٹھنے کیلئے بنائے گئے ایریاز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف سٹالز پر قیمتوں کی جانچ پڑتال بھی کی۔ ڈی سی نے کہا دکاندار تجاوزات فی الفور ختم کریں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی، عرفان نواز میمن نے کہا بازار میں دکانداروں اور گاہکوں کو خریدو فروخت کا سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے ، بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہمہ وقت موجود ہے ، شہری پرائس لسٹ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کی شکایات لازمی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں