چیئرپرسن پی ڈبلیو پی اے کا تحفظ مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

چیئرپرسن پی ڈبلیو پی اے کا تحفظ مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 وہ پولیس لائن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں قائم ویمن کاؤنٹر، تحفظ مرکز اور ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر، سوشل ویلفیئر کمپلیکس شمس آباد بھی گئیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز بینش فاطمہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ویمن پروٹیکشن کیلئے قائم کاؤنٹر، شکایت سیل اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ خواتین کی شکایات کا نہ صرف ازالہ کیا جاتا بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ انسداد تشدد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں