ملک میں فنون لطیفہ، ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے :چیئرمین سینیٹ

ملک میں فنون لطیفہ، ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے :چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان میں فنون لطیفہ اور ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے ہیں، اس شعبے کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔

نوجوان آرٹسٹوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ بنانے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنے چاہئیں، حوصلہ افزائی سے کارکردگی اور کام میں بہتری آتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں فن پاروں کی نمائش کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا خطاطی اور فن پاروں کے طلبا و طالبات اپنی صلاحیتوں میں نکھار کیلئے محنت کریں۔ صوبوں میں ایسی نمائشوں کا انعقاد ہونا چاہیے جس سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں اُجاگر ہوتا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں بھی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔سابق فاٹا کے لوگ پڑھے لکھے اور حب الوطن ہیں۔خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کنڑول کرنے کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں