عوامی طاقت کو کنٹینرز سے نہیں روکا جاسکتا،حسین محنتی

عوامی طاقت کو کنٹینرز سے نہیں روکا جاسکتا،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی نے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار شہباز حکومت کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کو نوگوایریا بنانے ۔۔

جماعت اسلامی رہنماؤں وکارکنان کے گھروں پر چھاپوں، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے ،سڑکوں پر کنٹینرز سمیت دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے لرزہ براندام فریب اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مینڈیٹ اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے قوم پر مسلط حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینرز سے نہیں روکا جا سکتا، ہم پرامن ہیں لیکن فاشسٹ حکومت نے ریاستی طاقت اور پولیس گردی کے ذریعے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تو پھر تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کرنے کا قانون اور آئین میں حق ہے ،بجلی کے بھاری بلوں، کمر توڑ مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا قوم کی آواز بن چکا،آئی پی پیز کے ذریعے کھربوں روپے لوٹنے والے حکمرانوں کی اولادیں اور خاندانوں کو عوام کا خون چوسنے کی مزید اجازت نہیں دیں گے ۔اسلام آباد دھرنے کیلئے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن رہنا چاہتے ہیں، اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کہ وہ کیسے امن قائم رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں