گورنر کی اولمپکس دستہ کیلئے نیک خواہشات

گورنر کی اولمپکس دستہ  کیلئے نیک خواہشات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے اولمپکس دستہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں بہتر کارکردگی دکھانے پر کھلاڑی کو گولڈ میڈل دیں گے ۔

گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ پاکستانی دستہ کی اولمپکس مقابلوں میں محنت رنگ ضرور لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی دستہ کاجوش و جذبہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے ارشد ندیم، جہاں آرا، احمد درانی، احمد علی خان، فائقہ ریاض، غلام مصطفیٰ ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف فاتح انداز میں وطن واپس آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں