موسمیاتی تبدیلی سے آفات نقصانات کی بڑی وجہ:رومینہ خورشید

موسمیاتی تبدیلی سے آفات نقصانات کی بڑی وجہ:رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مختلف آفات خاص طور پر سیلاب اور گرمی کی لہریں اب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی نقصانات کی بڑی وجہ ہیں۔

 موجودہ حکومت بار بار آنے والی اور شدت سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف ملک کی آب و ہوا کی لچک بڑھانے کیلئے تمام تر پالیسی اقدامات کر رہی ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی اثرات کے خلاف پاکستان کی ڈھال مضبوط بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا خراب معاشی حالات کے باوجود دستیاب مالی وسائل سے ماحولیاتی اور موسمیاتی خطرات پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم گلوبل شیلڈ جیسی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہے تاکہ فنڈنگ حاصل کرنے میں مدد ملے ۔ میری وزارت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر ترقیاتی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں