پنجاب آرٹس کونسل میں دو روزہ تصویری نمائش

پنجاب آرٹس کونسل میں  دو روزہ تصویری نمائش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پنجاب آرٹس کونسل (پکار) سرگودہا ڈویڑن کے زیر اہتمام ڈیجیٹل آرٹسٹ سید شہریار شاہ کے۔

 فن پاروں پر مبنی دو روزہ تصویری نمائش بعنوان \"Digital Illustration\"کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لاہور غلام صغیر شاہد نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل اسد احمد,پروفیسر ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم صدر بوڈ آف مینجمنٹ سرگودہا آرٹس کونسل موجود تھے ، ممبران بوڈمینجمنٹ میں ، معروف اداکار انعام خان، ماہر تعلیم نجمہ منصور،معروف کلاسیکل غزل سنگر ڈاکٹر غالب شاہ ،معروف اینکر ہوسٹ طارق ابوزر ،افسران و عملہ آرٹس کونسل اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں