یونیورسٹی آف سرگودھا میں 3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سرگودھا میں 3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے \'\'تددریسی عمل کی تعمیرِ نو اور۔

 پیشہ ورانہ ترقی\\\'\\\' کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی جس میں سو سے زائد اساتذہ نے حصہ لیا اور جدید تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تربیت حاصل کی ۔ورکشاپ میں تعلیم کو ایک فن اور سائنس کے طور پر سمجھنا، اساتذہ کو بدلتی دنیا کے لیے تیار کرنا، جذباتی ذہانت، تعلیم کو ایک عمل کے طور پر دیکھنا، فیصلہ سازی اور سٹریس مینجمنٹ پر تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا جن سے اساتذہ کو اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر خورشید یوسف نے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اساتذہ کو جدید تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں