ٹو بہ:اسسٹنٹ کمشنر کاسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

 ٹو بہ:اسسٹنٹ کمشنر کاسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اورمنڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراکے عمل کی نگرانی کی۔

ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاخوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں