ٹوبہ :ڈی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کی بھر پورشرکت

 ٹوبہ :ڈی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کی بھر پورشرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثارنے تھانہ صدر ٹوبہ کے علاقہ میں مرکز علی المرتضیٰ اڈہ 288 پھاٹک میں کھلی کچہری لگائی جس میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سابق ناظم فضل احمد،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد،انجمن تاجران ٹوبہ کے سرپرست میاں عمران حمید،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر منظور احمد ناز،جنرل سیکرٹری رانا محمد خاں، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نوید اختر ،نائب صدر رانا عمران احمد ،میاں محمد اکرم،میاں سعید ،میاں صفدر حسین ،محمد یاسین ،میاں اسدرحمن قادری ودیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او عبادت نثار نے گفتگو میں کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے ، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے ضلع بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔عبادت نثار نے کہا کہ شہریوں سے براہ راست تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں،شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں