کمشنر کی کھلی کچہری ،درخواستگزاروں میں بھرتی کے آ رڈر تقسیم

کمشنر کی کھلی کچہری ،درخواستگزاروں میں بھرتی کے آ رڈر تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہفتہ وار لگائی جانے والی کھلی کچہری کے دوران کمشنر سلوت سعید نے میونسپل کارپوریشن میں17 اے قانون کے تحت درخواست گزاروں میں بھرتی کے آرڈرز تقسیم کئے ۔

 انہوں نے واسا کی غلام محمد آباد میں سیوریج سے متعلقہ شکایت پر ایم ڈی واسا کو ہدایت اور خود موقع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو سائل کی اراضی سے متعلقہ شکایت حل کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت اور رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں