چک جھمرہ : ہسپتال میں لاکھوں کی ادویات ضائع کرنے کا انکشاف

چک جھمرہ : ہسپتال میں لاکھوں کی ادویات ضائع کرنے کا انکشاف

چک جھمرہ(نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ میں لاکھوں روپے کی ہزاروں گولیاں اور شربت پیڈسٹل پیک میں سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ ادویات سیکرٹری پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ہدائت پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبار ٹری سے پاس نہ ہونے پر ضائع کی جارہی ہیں، ادویات سال2016سے لیکر 2023کے دوران ہسپتالوں کو بھیجی گئی تھیں۔سیاسی اور سماجی حلقوں نے مہنگی ادویات کے ضائع ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری ادویات دوران چیک اپ عوام کو فراہم نہیں کی جاتیں بلکہ انہیں خانوں میں رکھ کر ضائع کر دیا جاتا ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی نہ ہونے کے بعد یہ سیکنڈل سامنے آیا ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں