میونسپل سروسز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے شکایات

میونسپل سروسز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے شکایات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے اپنے آفس میں ہفتہ وار کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل،شکایات گوش گزار کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا محمد عمر، اسسٹنٹ کمشنرز شمس الرحمن ، طارق محمود گوندل ، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر محسن عباس کے علاوہ تمام لائین ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ شکایات میونسپل سروسز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق تھیں، کوشش ہے کوئی بھی انفرادی شکائت موقع پر ہی حل کروا کر بھیجا جائے ،اجتماعی نوعیت کے مسائل بھی فوری حل کروائے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں