جعلی کھاد،زرعی ادویات،کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

جعلی کھاد،زرعی ادویات،کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ایک انقلابی اقدام ہے ۔

جس کے ملکی زراعت کی ترقی او رکسانوں کی خوشحالی کیلئے دوررس نتائج حاصل ہوں گے ۔کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو جعلی زرعی ادویات او رکھادفروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے زراعت کے ساتھ ریونیو افسران کو بھی کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے آگاہی پیغام ہر کاشتکار تک پہچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں زراعت سے متعلقہ مختلف ایجنڈ ا ایٹمز بارے ایک اجلا س سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین ،ڈپٹی کمشنروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ زرعی فریش گریجوایٹ کی انٹر شپ کیلئے سرگودہا ڈویژن کے 136 گریجوایٹس کی تعیناتی کا کوٹہ مختص کیاگیاہے اور اب تک 106 گریجوایٹس نے اپلائی کیاہے جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ پانچ اگست مقرر کی گئی ہے ۔ اجلاس میں کپاس کی فصل بارے بھی رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن میں مقرر کردہ ٹارگٹ کا 77 فیصد حاصل کیا جاچکاہے ۔ ۔مزید بتایا گیا کہ کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سرگودہا ڈویژن میں 10 سہولت سنٹرز قائم کئے گئے جہاں سے اب تک 2ہزار سے زائد کسانوں نے زرعی ادویات او رکھادوں سے متعلق استفادہ کیاہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیر ا علیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدام کے تحت ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ایک لا کھ50 ہزار 720 کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کرنے کاکو ٹہ مقرر کیاگیاہے او راب تک 34ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کروادیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں